جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے کریک ڈائون جاری ہے ‘ڈی ایس پی سرکل جھنگ

منگل 16 مئی 2017 13:41

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء)ڈی ایس پی سٹی سرکل جھنگ رائے سیف اللہ بھٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے کریک ڈائون جاری ہے پولیس نے گیارہ ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ، منشیات، موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تھانہ سٹیلائٹ ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمد گی کیلئے ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹائون چوہدری حاکم علی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقدمات میںملوث قیصر عرف مٹھو،محمد حیات ، محمد طارق، محمد اختر، محمد سلیم ، مدد علی ، گل شیر،نواز، سجاد حسین، آصف اور شوکت ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ، منشیات، موٹرسائیکلیں، نقدی ، موبائل فون اور سامان آتش بازی برآمد کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں