جھنگ‘نواز شریف پارک میں بنیادی سہولتوں کا فقدان‘ چیئرمین بلدیہ سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ

منگل 16 مئی 2017 13:41

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء)نواز شریف پارک میں بنیادی سہولتوں کا فقدان چیئرمین بلدیہ سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کیمطا بق شہر کے علاقہ باب علی گیٹ کے قریب عرصہ قبل شہریوں کو سیروتفریح کے بہتر مواقع پید اکر نے کیلئے زرکثیر سے بنایا جانیوالا نواز شر یف پار ک بنیادی سہولتوں سے محروم ہوچکا ہے پارک میں موٹر پمپ خراب اور ناکارہ ہو چکے ہیں جسکے باعث پانی نہ ملنے سے قیمتی پودے اور گراسی لان خشک ہو چکے ہیں جبکہ پول لائٹس بھی اکثر وبیشتر ناکارہ ہو چکی ہیں جسکے باعث شام ہو تے ہی پارک میں اندھیرا چھا جاتا ہے اور شہری شام ڈھلے اپنے گھروں کا رخ کر نا شروع کر دیتے ہیں علاوہ ازیں پارک میں پینے کے صاف پانی کی سہولت بھی میسر نہ ہے اس تما صورتحا ل کے تناظر میں شہریوں نے چیئرمین بلدیہ جھنگ شیخ نوا ز اکرم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکر مذکورہ سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا یاجائے تاکہ شہریوں کو بہتر سیر وتفریح کے مواقع میسر آسکیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں