ٹریفک کے دو مختلف حادثات میںایک شخص جاں بحق ، چارزخمی

بدھ 24 مئی 2017 23:48

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میںایک شخص جاں بحق جبکہ چارافرادزخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق شور کوٹ میںلاری اڈہ قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نیتجے میںچودہ سالہ محمد دانش جاں بحق جبکہ فاروق نامی نوجوان زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا ، دو سر ا حادثہ جھنگ بھکر روڈ پر موضع کوڑے والا کے قریب پیش آیا جس میں کیری ڈبہ اورسامنے آنے والی تیز رفتار کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تیس سالہ سید حسن رضا، پنیتس سالہ تصو رحسین اور بتیس سالہ محمدالیاس زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو جھنگ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں