مقدمہ قتل میں ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پچیس سال قید ، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

اتوار 18 جون 2017 01:00

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ عزیز اللہ کلوکی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میںملزم بابر ڈوگر کو جرم ثابت ہونے پر پچیس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق جھنگ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیز اللہ کلو کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

موضع باغ کے رہائشی بابر ڈوگر پر جرم ثابت ہونے پر اسے پچیس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم بابر ڈوگر نے 2016 میں ذاتی عناد کی بنا پر محمد بوٹا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی جانب سے دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا تھا۔عدالت کی جانب سے ملزم کو محمد بوٹا کے قانونی وارثان کو ایک لاکھ روپے ادائیگی کا حکم دیا گیا۔عدم ادائیگی پر ملزم بابر ڈوگر کو مزید چھ سال قید بھگتنا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں