یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 11 اگست 2017 00:10

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اورایک نجی سماجی تنظیم کے زیرا ہتمام الحمد پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی چیئر مین بیت المال عشرت ریاض بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میںسوشل ویلفیئر آفیسر فضل عباس،پرنسپل حسن رضا، ایگزیکٹو ممبر ڈی سی سی ڈاکٹر ریاض نول اورطلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ملی نغمے اورحصول پاکستان کے حوالہ سے اردو انگریزی تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔ بعدازاں مہمان خصوصی نے نظریہ پاکستان اور اس کے قیام میں آنیوالی مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور طلباو طالبات کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔دیگر مقررین نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی اور حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈز میں انعامات اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں