ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔چیئر مین ضلع کونسل

ہفتہ 9 ستمبر 2017 23:16

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداران قانونی کاروائی سے نہیں بچ سکیں گے اس ضمن میں وہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طورپر نگرانی کریں گے۔یہ بات انہوںنے ضلع کونسل کے انتظامی افسران اور ٹھیکیدارن سے ورک آرڈر کے حوالہ سے ایک اجلاس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع کی عوام کو براہ راست سہولیات میسر آئیگی ۔انہوںنے ضلع کونسل کے انتظامی افسران سے کہا کہ کام کے آغازسے قبل بہترین حکمت عملی وضع کی جائے اور اس ضمن میں تعمیراتی کام میں تیزی لانے کیلئے موثررابطہ بحال رکھاجائے۔انہوںنے دیگر تمام ترقیاتی منصوبوںکے تعمیراتی مراحل کی کڑی نگرانی کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں