محکمہ صحت کی تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کے اندر یقینی بنائی جائیں، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک

اتوار 24 ستمبر 2017 20:40

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کے اندر یقینی بنائی جائیں تاکہ مریضوں اور لواحقین کوحکومتی سہولیات کے ثمرات بروقت پہنچائے جا سکیں۔ضلع بھر کے پبلک ہسپتالوں میں انقلابی بہتری ایک ٹیم ورک اور حکومت کی طر ف سے وافر وسائل کی فراہمی کا نتیجہ ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر نے ہسپتال کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین تعمیراتی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں سمیت دیگر مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ڈاکٹرز اورسٹاف کی حاضری،صفائی ستھرائی،مریضوں کے علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامی افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹروں اور عملہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اس حوالہ سے میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی توسیع وبحالی کے منصوبے کے تحت عوام کو علاج معالجہ کی تیز رفتار مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں