خود ساختہ مہنگائی پیداکرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے،مدثر نیازملک

پیر 9 اکتوبر 2017 20:56

جھنگ۔9 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک انداز میں فرائض انجام دیتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی براہ راست نگرانی کریں اور مصنوعی وخود ساختہ مہنگائی پیداکرنے یک مرتکب دکانداروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ہارون الرشید نے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، تاجروں ، دکانداروں، آڑھتیوں، قصابوں اورصارفین کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اے ڈی سی (جی)نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں تاجر تنظیموں کے نمائندگان ،انجمن تاجران،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقین سے رابطہ رکھا جائے ،انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹوںکو دکانوں پر آویزاں ہوناچاہیے،مزید برآں اجلاس کے دوران تاجروں اور صارفین کے نمائندگان کی باہمی مشاورت سے متعدد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں