فنڈزکی دستیابی اور اخراجات کے حوالہ سے تفصیلی پراگرس رپورٹ کی مکمل سمری پیش کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنرجھنگ

جمعہ 27 اکتوبر 2017 22:19

جھنگ۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2017ء)چیئر مین ایجوکیشنل ٹرسٹ /ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے چناب کالج کے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ فنڈزکی دستیابی اور اخراجات کے حوالہ سے تفصیلی پراگرس رپورٹ کی مکمل سمری پیش کی جائے تاکہ بجٹ کے دیگر مراحل میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ بات انہوںنے چناب کالج کے سیلری، نان سیلری اور ڈویلپمنٹ گرانٹ کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پرنسپل کالج پروفیسر زاہد خورشید لودھی او ر دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں مختلف ٹارگٹس کے حصول کے حوالہ سے فنڈز کی دستیابی کے علاوہ سیلری، ٹائڈ گرانٹ، نان سیلری اور ڈویلپمنٹ گرانٹ کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور باہمی مشاورت کے دوران متعلقہ افسران کی طرف سے مثبت تجاویزبھی پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محکمانہ کارکردگی کے معیار اور جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں میں بہترین تدریسی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں و دیگر صحت مند سرگرمیوں کے فرو غ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی تاہم طالب علموں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کیلئے ذہنی آسودگی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں