سموگ اور فوگ کے پیش نظر ضلع بھر کے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کے اوقات کار تبدیل

منگل 7 نومبر 2017 21:18

جھنگ۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹرو ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر سموگ اور فوگ کی موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کے اوقات کار فوری پر تبدیل کر دیئے گئے ہیں،ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی طر ف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع بھر کے پبلک گرلز سکول سوا آٹھ کی بجائے صبح سوا نو بجے کھلیں گے اور چھٹی سوا دو بجے ہوگی،اسی طرح بوائز سکول صبح ساڑھ آٹھ بجے کی بجائے ساڑھے نو بجے کھلیں گے اور چھٹی اڑھائی بجے ہوگی جبکہ جمعہ کے روز گرلز سکول سوا بارہ بجے اور بوائز سکول ساڑھے بارہ بجے بند کئے جائینگے،محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن کے مطابق نرسری کلاسزصبح ساڑھے نوبجے سے لیکر بارہ بجے تک ہونگی، محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن کے تحت پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو بھی سکولوں کے نئے اوقات کار پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں