جھنگ میں انسداد پولیو مہم 20 نومبر سے شروع ہو گی

بدھ 15 نومبر 2017 18:35

جھنگ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم 20 سے 22 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ مزید دو دن میں بھی پولیو ٹیموں کو متحرک کر رکھا جائے گا تاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے جا سکیں ۔ اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کی4 لاکھ 65 ہزر303 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 1080ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک کی ہدایت پر پولیو کی آئندہ مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرز، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد سلیم،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرحبیب احمد بٹر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122علی حسنین، محکمہ سوشل ویلفیئر ، ایجوکیشن، اوقاف ، پولیس، زراعت اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرمحکمہ صحت کے افسران کی طرف سے انسداد پولیو مہم کی کارکردگی رپورٹ اور آئندہ پروگرام کو مزید فعال بنانے کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں