آبادی کا تیز رفتاری سے بڑھنا لمحہ فکریہ ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 29 نومبر 2017 19:38

جھنگ۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ آبادی کا تیز رفتاری سے بڑھنا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے، اس ضمن میں عوامی نمائندے، علمائے کرام، سماجی شخصیات،میڈیا، متعلقہ ادارے اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو اس ضمن میںاپنا موثر اور فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ارکین صوبائی اسمبلی، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر،سوشل ویلفیئر، صحت اور محکمہ اوقاف کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا مردم شماری کے حوالہ سے ضلع جھنگ کی آبادی تقریباً 27لاکھ ہو چکی ہے تاہم دور حاضر اور وقت کا تقاضا یہی ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کیا جا ئے اور ملکی وسائل کا صحیح اور بہتر استعمال کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام دیگر متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنی محکمانہ کارکردگی کوبہتر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں