گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عتیق خان شاہد

تبدیل،پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نئے پرنسپل تعینات

بدھ 6 دسمبر 2017 18:01

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2017ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عتیق خان شاہد ( بی ایس ۔20 ) پروفیسر ۱ٓف فزکس کو تبدیل کرکے خالی ۱ٓسامی پر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن ۱ٓباد فیصل ۱ٓباد تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ان کے تبادلہ سے خالی ہونیوالی ۱ٓسامی پر پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری (بی ایس ۔

20 ) پروفیسر ۱ٓف پنجابی کونیا پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں بدھ کے روز سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور کے سیکشن اسٹیبلشمنٹ I کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ قبل ازیں ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن تعینات رہنے سمیت کئی دیگر اہم عہدوں پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔موصوف کا شمار پنجاب کے ممتاز ماہرین تعلیم میں ہوتا ہے۔دریں اثناء جھنگ کے مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری کی بطور پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ تقرری کا خیر مقدم کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں