یوم قائد اعظم کی مرکزی تقریب ضلع کونسل میں منعقد ہوئی

پیر 25 دسمبر 2017 22:21

جھنگ۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2017ء) یوم قائد اعظم کے حوالہ سے ضلعی سطح پر مرکزی تقریب ضلع کونسل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک تھے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک، چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال ، چیئر مین بلدیہ شیخ محمد نواز اکرم ، اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ،مختلف سرکاری محکموں کے افسران ، کاروباری اور سماجی شخصیات،طلباء و اساتذہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھے۔

تقریب کے موقع پربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش(سالگرہ) کا کیک کاٹا گیا اور اس موقع پر مہمان خصوصی اور دیگر شرکائے تقریب نے شاندار الفاظ میں محسن پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو ایک علیحدہ خود مختار اسلامی ریاست پاکستان قائم کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ قائد اعظم نہ صرف مسلمانوں کے لیڈر ہیں بلکہ انکے افکاراورملک کی تعمیرو ترقی کے حوالہ سے آج بھی مشعل راہ ہیں ۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کرسمس ڈے کے حوالہ سے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے یوسف شاہ روڈ جھنگ صدراور جھنگ سٹی کے علاقہ میں چرچ میں منعقدہ کرسمس تقریبات میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ۔مزید برآں ڈسٹرکٹ جیل ،محکمہ صحت، تعلیم ، بلدیاتی اور دیگر اداروں میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو انکے سربراہان کی طرف سے کرسمس کے موقع پر خصوصی تحائف اور مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں