جھنگ پولیس کی کاروائی، ڈی پی او کوہراساں کرنے والا جعلی جنرل گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 27 دسمبر 2017 17:28

جھنگ پولیس کی کاروائی، ڈی پی او کوہراساں کرنے والا جعلی جنرل گرفتار
جھنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 دسمبر2017ء) : جھنگ پولیس نے کاروائی کرکے جعلی جنرل کوگرفتار کرلیا ہے، جعلی جنرل فون کرکے ڈی پی او سے پولیس میں بھرتی کی تفصیلات طلب کرتا رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جھنگ کے علاقہ جلال آباد میں پولیس نے ڈی پی اوکو فون پرہراساں کرنے والے جعلی جنرل کوگرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محلہ جلال آباد کے نوجوان اللہ دتہ نے ڈی پی اوجھنگ کوفون کرکے خود کوجنرل ظاہرکیا۔

جعلی جنرل ڈی پی او سے پولیس میں حالیہ بھرتی کی تفصیلات بھی طلب کرتا رہا۔ جبکہ ڈی پی اوجھنگ لیاقت علی ملک خود فوج سے کیپٹن ریٹائرڈ ہے۔ تاہم انہوں نے جعلی جنرل کی کال ٹریس کروائی توپتا چلا کہ نوجوان جنرل نہیں بلکہ نوسربازہے۔ تاہم پولیس نے ملزم اللہ دتہ کو گرفتارکرکے چوری اور وارداتوں کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں