ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ جامعہ ماڈل ہائی سکول سٹیلائٹ ٹائون کا دورہ

،ترقیاتی منصوبوں اوردرس و تدریس کے معاملات کا جائزہ لیا

پیر 8 جنوری 2018 23:09

جھنگ ۔08جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء):چیئر مین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی /ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے سرکاری سکولوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی چیکنگ اوردرس و تدریس کے معاملات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں گورنمنٹ جامعہ ماڈل ہائی سکول سٹیلائٹ ٹائون کا دورہ کیاجہاں انہوںنے مختلف کلاسوں میں جاکرطلباء سے اردو اور انگریزی کے مختلف سوالات کرکے انکی تعلیمی اہلیت کا جائزہ لیا۔

انہوںنے سکول میں درکار وسائل اور دیگر ضروریات بارے سکول انتظامیہ سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے اساتذہ کو ہدایات دیںکہ پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے لہٰذا بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دینے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں وسائل کی فراہمی اور اساتذہ کے جائز اور حل طلب مطالبات کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جس سے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوںنے سکول کے اطراف چاردیواری اورصفائی ستھرائی کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے اسے موثر اور فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی سہیل اظہر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ظہور احمد چوہان اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں