ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے

پیر 15 جنوری 2018 22:55

جھنگ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ سرگودھا روڈ پر اقبال نگر کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بھرواں مائی، ممتاز بی بی، رضوان انور، اعجاز اور ستاں مائی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ بھکر روڈ پر موضع وجھلانہ کے قریب پیش آیا یہاں ایک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں پچاس سالہ باہو خان شدید زخمی ہو گیا۔ تیسرے حادثہ میں چنیوٹ روڈ پر چناب پارک کے قریب چادر موٹر سائیکل میں پھنسنے سے موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس سے 2 افراد رحمت اور نادر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122نے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں