ایڈیشنل سیشن جج کا سول جج کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

پیر 15 جنوری 2018 22:56

جھنگ ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم شیخ نے سول جج شاہد حسن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ جیل پہنچنے پر اُنہیں سلامی دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل ارشد علی وڑائچ کے ہمراہ خواتین، نوعمر قیدیوں کی بیرک کا دورہ کیا۔ وہ جیل کے ہسپتال اور کچن میں بھی گئے اور جیل کے انتظامات کی تعریف کی۔ اُنہوں نے جیل کے چار قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا جو معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں