ریجنل پولیس آٖفیسرنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ کرائم میٹنگ

ہفتہ 10 فروری 2018 21:34

جھنگ۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) ریجنل پولیس آٖفیسر فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن( ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم کے حوالہ سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میںایس پی انوسٹی گیشن خرم شہزاد،ڈی ایس پی لیگل، ایس ڈی پی اوز سرکل،ایس ایچ اوز ،انچارج انوسٹی گیشنز، ریڈر ٹوڈی پی او ، انچارج ہیومی سائیڈ اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

ڈی پی او نے ضلع ہذا میں ہونے والے جرائم اور پولیس کی بروقت کاروائی کے بارے میں آرپی او کو بریف کیا۔ دوران میٹنگ زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و اسلحہ منشیات چیک کی گئی ۔ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور بر وقت انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

چھوٹے اور نا بالغ بچوں کے ساتھ بد فعلی یا زیادتی انتہائی گھنائونا فعل ہے ۔اس جرم میں ملوث افراد کے لئے معافی کی کوئی گنجائش نہ ہے ۔ ایسے جرم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے ۔ تفتیشی افسران جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دستیاب ٹیکنالوجی کو بروئے کار کاتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں