ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد نے ضلعی عدلیہ کے خالد محمود بلاک میں نئے قائداعظم کانفرنس ہال کا سنگ بنیادرکھ دیا

بدھ 28 فروری 2018 20:59

جھنگ۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) ضلعی عدلیہ کے خالد محمود بلاک میں نئے قائداعظم کانفرنس ہال کا سنگ بنیاد رکھنے کے حوالہ سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد تھے جبکہ سینرء سول جج( ایڈمن)وقار منصور بریار،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سول جج صاحبان کے علاوہ صدر باراوردیگروکلاء بھی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد نے کہا کہ عدلیہ میںوسائل کی فراہمی کے تسلسل کے حوالہ سے 98لاکھ ر وپے کی لاگت سے قائداعظم کانفرنس ہال کی تعمیرکا کام چھ ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائیگا جس میں لیکچرز اور اجلاس کے دوران سو سے زائد افراد کے بیٹھنے کے انتظامات کے علاوہ ویڈیو لنگ اور دیگر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات بھی فراہم کی جائینگی۔ انہوںنے مزید کہا کہ عدالتی افسران وکلاء کے تعاون سے اپنی صلاحیت اور قابلیت کے بل بوتے پر مقدمات کو کم سے کم عرصہ کے اندر نمٹائیں تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں