ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ، صفائی ستھرائی، سیکورٹی ، کیمروںکی ورکنگ،قیدوں کے علاج معالجہ اور تعلیم و تربیت کے شعبہ جات کا معائنہ کیا

بدھ 28 فروری 2018 20:59

جھنگ۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے دوران جیل کی صفائی ستھرائی، سیکورٹی ، کیمروںکی ورکنگ،قیدوں کے علاج معالجہ اور تعلیم و تربیت کے شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران قیدی مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے حوالہ فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔

انہوںنے جیل انتظامیہ کو تاکید کی کہ جیل کے ہسپتال میں درکار ادویات اور دیگر ضروریات کو مد نظر رکھا جائے اور ان کی صحت اور علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کے کچن،اسیران، خواتین وارڈ، نوعمراسیران وارڈ اوردیگر بارکو ں کا دورہ کے دوران انکے مسائل دریافت اور انہیں فوری حل کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ملاقاتیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق قیدیوں/ اسیران کو سہولیات و مراعات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔مزید برآں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد نے سینئر سول جج ایڈمن وقار منصور بریارنے بھی اس ضمن میں ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اور دیگر متعلقہ سٹاف بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں