گرلز انٹر کالجیٹ بیڈ منٹن ٹورنا منٹ سنگل اور ڈبل مقا بلہ جات کی فتح کا تاج سپیرئر کا لج جھنگ کے سر پر سج گیا

بدھ 14 مارچ 2018 22:15

جھنگ ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) گرلز انٹر کالجیٹ بیڈ منٹن ٹورنا منٹ سنگل اور ڈبل مقا بلہ جات کی فتح کا تاج سپیرئر کا لج جھنگ کے سر پر سج گیا ۔اول پوزیشن حاصل کر نے والوں کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا گیا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر کالجیٹ بیڈ منٹن ٹورنا منٹ سپیرئر کالج جھنگ کی ٹیم نے فتح حاصل کر لی ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اس ٹورنا منٹ کو سپیرئر کا لج جھنگ نے ہی جیتا تھا ۔

(جاری ہے)

ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والی کھلاڑیوںنے کالج کی انتظامیہ بالخصوص ڈائریکٹر کر نل ریاض احمد خان ،ادارہ کے پرنسپل محمد کامران یوسف ،وائس پرنسپل عثمان حیدر ،ڈائریکٹر سپورٹس فرحان علی سیال ،گرلز کیمپس انچارج شاہد رضا اور مس شازیہ بتول کی ہمہ وقت سپورٹ اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ٹور نا منٹ کے اختتام پر ڈی سی جھنگ مدثر ریاض ملک نے اول پوزیشن حاصل کر نے والی ٹیم کو ٹرا فی اور نقد انعام دس ہزار روپے سے نوازا۔مذکورہ ٹورنا منٹ میں ضلع بھر سی30سر کاری و نجی کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی ٹیم ر نر اپ رہی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں