علمی و ادبی مقابلہ جات و امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں کیش پرائزز تقسیم

پیر 26 مارچ 2018 22:32

جھنگ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کے علمی و ادبی مقابلہ جات کے تحت گورنمنٹ کالج آف کامرس ضلع،ڈویژن اور صوبائی سطح پر مقابلہ جات اور ڈی کام ، بی کام اور ایم کام کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں کیش پرائزز اوردیگر انعامات تقسیم کے حوالہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی محمد خان بلوچ تھے جبکہ سابق ایم پی اے محترمہ راشدہ یعقوب شیخ ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری، پرنسپل کالج ملک محمد مراد سعیداور والدین سمیت ماہرین تعلیم ، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ایم پی اے اور دیگر مقررین نے طلباء و طالبات کی دانشوارنہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے تحریر و تقاریر پر پختہ اذہان کی نشاندہی کی۔

(جاری ہے)

ا نہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے علمی و ادبی پروگرام سے طلباء و طالبات میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوا ہے جو انکی کامیابی کی ایک اہم کڑی ہے۔انہوںنے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اپنے علم کو جدید فنون سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے عہدہ بر ہو سکیں۔ بعد ازاں علمی و ادبی مقابلہ جات اور ڈی کام ، بی کام اور ایم کام میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈاورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں