ریسکیو1122 نے جھنگ کی عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے بھرپور عزم کیا ہوا ہے‘ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

جمعہ 13 اپریل 2018 01:20

جھنگ/فیصل آباد۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 جھنگ نے ضلع جھنگ کو ایک محفوظ معاشرہ بنانے کے لیے اور جھنگ کی عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے بھرپور عزم کیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین کے مطابق اس حوالے سے جھنگ کی عوام کو اندرون شہر ایمرجنسی سروس کے ساتھ ساتھ جھنگ سے بیرون شہر بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کو احسن سہولیات فراہم کرتے ہوئے پیشنٹ ریفرل سروس مہیاکی ۔

پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت ماہ مارچ میں جھنگ کی مختلف تحصیلوں سے جھنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 40مریضوں کو شفٹ کیا اور جھنگ سے 208مریضوں کو فیصل آباد کے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو شفٹ کیا لاہور میں پورے ماہ میں 07مریضوں کو شفٹ کیا اس کے علاوہ ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں37 مریضوں کو شفٹ کیا ۔ جھنگ کی عوام نے ریسکیو1122کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں