سپر یم کو رٹ کے احکامات کی روشنی میں خواجہ سراوں کے شنا ختی کارڈ بنانے کے عمل کوتیز کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر

بدھ 4 جولائی 2018 00:30

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ سپر یم کو رٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے خواجہ سراوں کے شنا ختی کارڈ بنانے کے عمل کوتیز کیا جائے اور ان کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے اور اس کے لئے بھرپور مہم چلا ئی جائے۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں خواجہ سراوں کے شنا ختی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدرات کر تے ہوئے کیا ۔

اس مو قع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زاہد اختر اعوان ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمہار اختر حسین ، سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر،ڈپٹی ڈائریکٹر سو شل ویلفیئراظہر عباس عادل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرنادرامحمد ریاض، نمائندہ اخوت ارشد گجر، نمائندہ این جی اوز محمد ریاض نول اوردیگر متعلقہ افسران سمیت خواجہ سراہوں کے نمائندے بھی مو جو د تھے -ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے مز ید کہا کہ خواجہ سراوں کے رجسٹریشن کے عمل کو انتہائی سنجید گی اور ذمہ داری سے لیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکی عزت و تکریم کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائینگی اور خواجہ سرا اپنی کمیونٹی میں قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے بھی آگاہی پیدا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سو شل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اپنے کا م کو مز ید بہتر کریں اور خواجہ سرائوں سے رابطے کر یں تاکہ ان کی جلد رجسٹریشن ممکن ہو سکے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سو شل ویلفیئراظہر عباس عادل نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع جھنگ میں اب تک 31 خواجہ سرا رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 29کے شناختی کارڈ مکمل ہیں جبکہ باقی خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈ کی سہولت کے لئے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں آگاہی سیل فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ خواجہ سرا ئوں کو آگاہی دینے کیلئے شہر کے اہم مقامات اورچوکوں پر بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں جبکہ مختلف اداروں میں اس حوالہ سے آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں