ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا سیکورٹی انتظامات کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ

جمعرات 19 جولائی 2018 23:53

جھنگ ۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے اسسٹنٹ کمشنرشورکوٹ زاہد حسین کے ہمراہ تحصیل شورکوٹ میں پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے فول انتظامات کی چیکنگ کیلئے دورہ کیا اور ان پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے شفاف اور غیر جانبدارانعقادکے لئے انتظامیہ بھرپور تعاون کر رہی ہے تاہم تمام ضروری انتظامات قبل از وقت مکمل ہونے چاہییں۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے تمام حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے اور دیگر انتظامات بھی جلد مکمل کر لئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر حساس پولنگ اسٹیشنز کا ذاتی طور پر معائنہ کریں اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 80فیصد کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر 22 جولائی تک کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن 2018ء کیلئے ضلع جھنگ کے تمام محکمہ جات تیار ہیں اس ضمن میں تمام افسران کو ملازمین کی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں