جھنگ کی تعمیرو ترقی اور امن کاقیام میرا مشن ہے‘ صغریٰ امام

اتوار 22 جولائی 2018 22:40

جھنگ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) آزاداُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 115 سید ہ صغریٰ امام نے اڈہ کھیوہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ کی تعمیرو ترقی و امن کاقیام میرا مشن ہے۔ گذشتہ 30سالوں میں جھنگ سے منتخب نمائندوں نے عوام کی فلاو بہبود وترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ کی عوام نااہل لوگوں سے اپنی جان چھڑائیں، جنہوں نے جھنگ کو کھنڈر میں تبدیل کیا اور یہی لوگ جھنگ کی تعمیرو ترقی کے حقیقی دشمن ہیں ،انہوںنے کہا کہ جھنگ کو پیر س کا خواب دکھانے والے اور جھوٹے وعدوں کے بل بوتے پر عوام کوبے وقوف بنا کر ووٹ لینے والے اب کس منہ سے جھنگ کی عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جھنگ کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے ،جھنگ کے گذشتہ نمائندو ں کی غفلت کے باعث جھنگ کی عوام رزگار، صحت ، تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتوںسے محروم ہیں ، انہوں نے کہا میرا انتخاب میں حصہ لینے کا مقصد عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ جھنگ میں یونیورسٹی کا قیام ، سیورج کا نظام ، جھنگ کی عوام کوصاف پانی کی فراہمی ،بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے،سیدہ صغری حسین امام کا مزید کہناتھا کہ شیخ گروپ کی جانب سے میرے خلاف جھوٹاپراپیگنڈ ا کرنے والوں کاجھوٹ 25 جولائی کو زمین بوس ہو جائیگااور حقیقت عوام کے سامنے آجائے گی کہ کون نمبر ون اور کون نمبر چار پر آیاہے جھنگ کی عوام کی مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 25جولائی کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور جھنگ کی عوام میرے انتخابی نشان بالٹی پر مہر لگاکر مجھے کامیاب کریں ،میں جھنگ کی عوام کو یقین دہانی کراتی ہوںکہ میں جھنگ کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں