ضلع جھنگ کے تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں چار لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

پیر 30 جولائی 2018 21:43

جھنگ ۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جا ریہ ہے جس کے ثمرات سے ہم اور ہماری آنے والی نسلیں بھی مستفید ہو ں گی پو دے ما حول کو معطر ، خوشگوار اور خوبصورت بنا تے ہیں مون سون شجر کاری مہم کے دوران ضلع جھنگ کے سکولوں ، کا لجوں ، ہسپتالوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں ترجیح بنیادوں پر چار لاکھ 70ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں شجر کاری مہم کی خصوصی طور پر نگرانی کریں گے ۔

انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار سا لا نہ مو ن سون شجر کاری مہم کے حوالے سے فارسٹ ریسٹ ہائوس میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ ، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ،ڈویژنل فارسٹ آفیسر نسیم اقبال بٹ اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

فاریسٹ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ محکمہ جنگلات ہر سال دو بار شجر کاری مہم کا آغاز کرتا ہے اس حوالہ سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران محکمہ جنگلات کی طرف سے مختلف اقسام کے 4 لاکھ 70ہزار سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ شاہراہوں اور چوکوں کو خوبصورت بنانے کے لئے خصو صی ڈئزائین تیار کر کے پودے لگائے جائیںاور ساتھ ساتھ انکی حفا ظت اور دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ انکی اچھے طریقے سے آبیاری ہو سکے۔انہوںنے تمام سر کا ری محکموں کے افسران سے کہا کہ شجر کا ری کے حوالے سے اپنے ٹارگٹس بنائیں اور اس نیک کام کو دیا نتداری ، محنت اور لگن سے انجام دیں۔

سٹرکوں ، چوکوں اور دیگر خالی جگہوں سمیت سکولوں ،دیگر اداروںاور این جی اوز کے عہدیدران کو بھی شجر کاری مہم میں شامل کیا جائے جبکہ پرائیویٹ فیکٹریوں اور ملوں سے بھی رابطہ کر کے وہاں بھی درختوں کے پودے لگا کر شجر کا ری مہم کو کامیاب بنایا جائے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویااور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بھی شجر کاری مہم کے حوالہ سے پودا لگایا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں