جشن آزادی کے سلسلہ میں صحت مند بچوں کا مقابلہ

منگل 14 اگست 2018 22:32

جھنگ۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتما م ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نرسنگ سکول میں" صحت مند بچوں کا مقابلہ -"کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اظہر حسین گھمن، نرسنگ سکول کی پرنسپل اور طالبات سمیت مائوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند ماں اور صحت مند بچے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں جو مستقبل میں ملک پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے ضامن ہونگے۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں اور ماں کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ ان کی پیدائش میں مناسب وقفہ ہو ، اگر بچے صحت مند ہونگے تو معاشرہ بھی صحت مند تشکیل پائے گا اور ملک ترقی کی طر ف گامزن ہوگا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے صحت مند بچوں کے مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں