جھنگ ،پرانا چینوٹ روڈ پر واقعہ ہوٹل پر پولیس کا چھاپہ ،مضر صحت گوشت برآمد،ہوٹل مالک کو حراست میں لے لیاگیا

جمعرات 16 اگست 2018 19:09

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) جھنگ تھانہ سٹی کے علاقہ پرانا چینوٹ روڈ پر واقعہ ہوٹل پر پولیس کا چھاپہ بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد۔تھانہ سٹی پولیس نے ہوٹل مالک کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ پرانا چینوٹ روڈ پر واقعہ ہوٹل میں مضر صحت گوشت کی بھاری مقداد موجود ہے جس پر پولیس نے ریڈ کرکے مضر صحت گوشت اور ہوٹل مالک کو حراست میں لے لیا بعدازاں پولیس کی ریڈ پارٹی اور ملزم کے درمیان تھانہ سٹی میں تعینات پولیس اہلکاروں نے مڈل مین کا کردار ادا کرتے ہوئے میں معاملہ ختم کروا دیا۔

اب عوام مردار اور مضر صحت گوشت کھائیں اور جان سے جائیں یا مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوں قوم کے محافظوں کو اس بات سے کوئی غرض نہیں اس ضمن میںجھنگ کے سماجی حلقوں نے ڈی پی او جھنگ شاکر داوڈا س کا فوری نوٹس لینے اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے مافیا کیخلاف کارروائی کرنے اور ان کی پشت پناہی کرنے والا تھانہ سٹی میں تعینات اہلکاروں کو فوری معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں