جھنگ،مختلف حادثات بارہ افراد ہسپتال پہنچ گئے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:20

جھنگ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) مختلف حادثات ، دیوار سے گرنے اور زہر کھانے سے بارہ افراد ہسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بھکر روڈ پر چونگی نمبر 8پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص محمد علی ولد اللہ یارزخمی ہو گیا گوجرہ روڈ پر آشیانہ ملز کے قریب موٹرسائیکل اور رکشے کا تصادم ہو گیا جس سے دو افراد ریاض ولد نور محمد اور حمزہ ولد صادق علی زخمی ہو گئے پکے والا سرگودھا روڈ پر موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم سے رمضان ولد عنایت علی اور حاجی محمد ولد سلطان علی زخمی ہو گیاسٹیلایٹ ٹائون ریاض چوک پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گے جس سے علی اعوان نامی شخص زخمی ہو گیا گوجرہ روڈ سنپال چوک پر موٹرسائیکل اور کار میں تصادم سے دو بھائی ظہور ولد فلک شیر اور ابراہیم ولد فلک شیر زخمی ہو گئے موضع باغ ٹوبہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار کے سامنے کتا آ کر ٹکرا گیا جس سے موٹرسائیکل سوار سفیان ولد اکرم زخمی ہو گیا سرگودھا روڈ چنڈ اڈا کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے سے منظور ولد مختار زخمی ہو گیا بلاق شاہ روڈ محلہ بڈھے والا میں ایک شخص نے گھر میں لڑائی سے تنگ آ کر زہریلی چیز کھا لی ریسکیو 1122جھنگ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں اور مریضوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں