جھنگ، ۱ٓسیہ بی بی کی سزا معاف کرنے کے عدالتی فیصلہ کے خلاف شدید احتجاج،شہر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال

جمعرات 1 نومبر 2018 22:49

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2018ء) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح جھنگ میں بھی جمعرات کو ۱ٓسیہ بی بی کی سزا معاف کرنے کے عدالتی فیصلہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شہر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی اور اس موقع پر تمام کاروباری مراکز بند رہے جبکہ ضلعی انجمن تاجران، اہلسنت و الجماعت پاکستان، تحریک لبیک پاکستان اور کئی دیگر مذہبی و دینی جماعتوں کی جانب سے کئی ریلیاں بھی نکالی گئیں جن میں تمام مسالک کے اہم علمائے کرام ، مشائخ عظام، وکلاء، تاجروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلیوں کے شرکاء زبردست نعرے بازی کرتے رہے ۔اس موقع پر فوارہ چوک اور ایوب چوک پر ریلیوں کے بعد جلسے بھی منعقد کئے گئے جن میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے فوری نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع شہر کے تمام تعلیمی ادارے بھی مکمل طور پر بند رہے۔ ریلیوں کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے شہر بھر میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے بعد کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ۱ٓیا ہے۔#####

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں