جھنگ، ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:33

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) خوشاب روڈ پر فتح شاہ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئے،ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا، کوٹلی باقر کے رہائشی اسد اور رمضان موٹر سائیکل ٹکرانے سے گر گئے تو پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے دونوں کو کچل دیا اسد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ریسکیو 1122 نے زخمی رمضان کو ہسپتال منتقل کیا جسکی حالت خطرے میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں