جھنگ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6افراد زخمی

پیر 10 دسمبر 2018 22:01

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یوسف شاہ روڈ المیزان بنک کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص حنان رضا ولد محمد سلیم زخمی ہو گیا ، فیصل آباد روڈ پرچمرانوالی کے قریب ایک موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصاد م کے نتیجے میں دو افراد سلیم ولد بشیر اور عمران ولد بشیر زخمی ہو گئے، اس کے علاوہ سرگودھا روڈ موضع دوکہ کے قریب رکشہ اور کیری ڈبہ کے درمیان تیز رفتاری کی وجہ سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد شبر حسین ولد اللہ دتہ ، اجمل ولد نور محمد اور نعمان ولد اقبال زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122جھنگ کے اہلکاروں نے تمام زخمیوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں