کیمیکل سے لوڈ ٹرک میں آگ لگنے سے کیمیکل اور ٹرک جل کر راکھ

منگل 11 دسمبر 2018 21:03

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) کیمیکل سے لوڈ ٹرک میں آگ لگنے سے کیمیکل اور ٹرک جل کر راکھ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق آج فیصل آباد روڈ پر سعید آباد کے قریب کراچی سے فیصل آباد جاتے ہوئے کیمیکل سے لدا ٹرک الٹ گیا جس کو سیدھا کیا گیا لیکن اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو 1122جھنگ کنٹرول روم میں کال موصول ہوتے ریسکیو اہلکاروں نے بروقت رسپانس دیتے ہو ئے امدادی کاروائی شروع کی اور ریسکیو آپریشن کر کے آگ کو مکمل کنٹرول کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں