عوامی خدمت میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد یونس

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:06

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد یونس رشید نے مختلف دیہی مراکز صحت کا دورہ کیا اور حویلی بہادر شاہ، کوٹ مرزا، اقبال نگر، نھادہ گڑھ میں قائم مراکز صحت پر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور ڈاکٹرز اسٹاف حاضری سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ سی ای او ہیلتھ نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور عملہ کا سخت نوٹس لیا اور برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹرز اور عملہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ حکومت پنجاب صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہے۔ اب ہسپتالوں میں مفت علاج ادوایات و دیگر جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر ز مسیحا ہوتے ہیں۔ ڈاکٹرز اور سٹاف ایمانداری سے فرائض سر انجام دیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں