ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:16

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام2018-19کے تحت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصبوبوں بارے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلا س میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک فیصل حیات جبوآنہ، رکن صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ غضنفر قریشی ،ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی ، اراکین صوبائی اسمبلی معاویہ اعظم طارق، رانا شہباز، آصف کاٹھیا،سابق ایم پی اے سلطان سکندر بھروانہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ ،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ ہائی وے ، بلڈنگ، صحت ، تعلیم، اریگیشن ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک فیصل حیات جبوآنہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوںکی تکمیل سے ترقی کی راہیں ہموار ہونگی۔

(جاری ہے)

ضلع کے تمام شعبوں کی ترقی کیلئے یکساں پالیسی نافذ کی جائیں گی تاکہ تمام علاقوں کی میں یکساں ترقی ہو اور دور دراز علاقوں کی عوام میں پائے جانے والا احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے۔

وہ دن دور نہیں جب جھنگ کا شمار ترقی یافتہ شہروں میں ہوگا۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ضلع کو تعمیرو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے آج ہم سب اس فورم پر موجود ہیں۔ضلع کی ترقی ہمارا مشن ہے اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیںگے۔ اس ضمن میںد ور دراز علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوکس کیا جا رہاہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں