ڈی سی جھنگ کا تحصیل شورکوٹ کا دورہ، ہسپتال ، اراضی مرکز، چناب کالج کا معائنہ

بدھ 30 جنوری 2019 18:44

جھنگ۔ 30 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے تحصیل شورکوٹ کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، اراضی مرکز اور چناب کالج کا اچانک معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنرنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج معالجہ اور دیگرسہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیااور اس د وران انہوںنے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کے سٹاک اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔

ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کی کہ وہ سٹاف سمیت اپنی حاضری اور کارکردگی کو بہتر بنائیںاس ضمن میں کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کو بلا امتیاز ہیلتھ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے وافر وسائل فراہم کر رہی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی رکاوٹ، عملہ کی نااہلی اور کام چوری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر مریضوں اور لواحقین سے فراہم کی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔بعد ازاں انہوںنے اراضی مرکز میں بھی انتقال اراضی و دیگر معاملات کے سلسلہ میں آنے والے سائلین کو مہیا کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر چناب کالج بھی گئے اور کالج میں تدریسی و انتظامی امور چیک کئے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں