جھنگ میں ڈینگی لاروا کے خلاف انسدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

منگل 7 جولائی 2020 18:29

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ڈینگی لاروا کے خلاف انسدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس ضمن میں پر محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے کباڑخانوں ،ٹائر شاپس، نرسریوں ،سکول اور دیگر مقامات کی چیکنگ کے دوران ڈینگی لاروا کا موجب بننے والے عوامل بارے دوکانداروں اور مالکان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ مون سون موسم میں ڈینگی کی افزائش کے خطرات موجود ہیں اسلئے ڈینگی سرویلنس کی رپورٹس میں محض کاغذی کارروائی نہیں چلے گی اورغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوںنے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکموں کے ڈینگی سرویلنس پر مامور افسران وسٹاف فیلڈ میں آنکھیں کھلی رکھیں اور کوئی مشتبہ مقام یا جگہ نظروں سے اوجھل نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں