جھنگ میں دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور ضلع بھر 202 دیہات زیر آب آگئے

جمعرات 3 ستمبر 2020 14:02

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2020ء) جھنگ میں دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور ضلع بھر 202 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق تریموں ہیڈورکس کے مقام پر پانی کی آمد 1لاکھ 51 ہزار کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 43 ہزارکیوسک ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح بتدریج کم ہوئی ہے ، سیلابی ریلے سے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے مکین متاثر ہوئے ہیں۔حالیہ سیلابی ریلے سے تحصیل جھنگ کے 108 اٹھارہ ہزاری کے 59 احمد پور سیال کے 36 اور شورکوٹ کے 23 دیہات متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی کپاس ، چاول ، کماد اور چارے کی فصل متاثرہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں