ماربل رگڑائی والی مشین پر کام کرتے ہوئے ایک شخص اچانک کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا

بدھ 14 اکتوبر 2020 19:13

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) ماربل رگڑائی والی مشین پر کام کرتے ہوئے ایک شخص اچانک کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھنگ سبزی منڈی روڈ پر واقع بستی کل والی میں فرش پر لگے ہوئے ماربل کو مشین سے رگڑتے ہوئے 40سالہ محمد رفیق کو اچانک کرنٹ لگ گیا۔کرنٹ لگنے سے رفیق جانبر نا ہو سکا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔محمد رفیق نے دو دن بعد اپنے بیٹے کو ایک گردہ ڈونیٹ کرنا تھا ۔اس کے بیٹے کے دونوں گردے فیل ہو چکے تھے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں