جھنگ روڈ سبزی منڈی کے قریب گتہ فیکٹری میں آتشزدگی ، بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا

منگل 25 مئی 2021 23:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2021ء) جھنگ روڈ سبزی منڈی کے قریب راجہ ریاض گتہ فیکٹری میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا، ریسکیو1122 فائر بریگیڈ کے عملہ نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کو بتایا گیا کہ گزشتہ شب جھنگ روڈ سبزی منڈی کے قریب واقع راجہ ریاض گتہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں پر پڑے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھواں کے بادل اٹھنے پر اہل محلہ نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، اس دوران بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں