جھنگ، ویکسی نیشن سنٹرز اب تک 133046افراد کو ویکسی نیشن لگائی جا چکی

پیر 12 جولائی 2021 20:00

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) ضلع کے ویکسی نیشن سنٹرز اب تک 133046افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔ کورونا وبائ کے سدباب کیلئے ضلع بھر میں شہریوں کی مفت ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، ضلع بھر میں کورونا وبائ کے باعث 23افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں ،ضلع میں کورونا وبائ کے مثبت کیسزکے افراد کی تعداد07 ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ ہم جلد سے جلد کورونا ویکسی نیشن کروا کر اپنے آپ کو کورونا سے محفوظ بناسکتے ہیں۔ہر شہری کورونا وائرس وباء سے بچا ؤ کی مفت ویکسی نیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا ئیں اور اپنے نزدیکی ویکسی نیشن سنٹر سے اپنی اورفیملی کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں