گودام مالکان تین یوم کے اندر اپنے سٹاک کی معلومات ڈپٹی کمشنر آفس میں درج کرائیں ،ضلعی انتظامیہ جھنگ

جمعرات 7 مارچ 2024 17:07

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) ضلعی انتظامیہ نے تاجروں، دکانداروں،سٹاکٹس اور گودام مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ تین یوم کے اندر اپنے سٹاک کی معلومات ڈپٹی کمشنر آفس میں درج کرائیں بصورت دیگر دوران انسپکشن ان کا سٹاک ذخیرہ اندوزی میں شمار ہوگا اور بمطابق قانون ضبط کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے اور انسداد ذخیرہ اندوزی ایکٹ 2020 کے تحت اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی جرم جس کی سزا 3 سال تک قید اور بھاری جرمانہ ہے۔لہذا تاجر، دکاندار، سٹاکٹس اور گودام مالکان فوری اپنے سٹاک کی معلومات ڈپٹی کمشنر آفس جھنگ میں درج کرائیں۔\378

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں