جھنگ، ڈپٹی کمشنر محمد عمیرکا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ

بدھ 3 اپریل 2024 17:43

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی مراکز میں انتظامات سمیت طلباءکی رول نمبر سلپس،شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا اورامتحانی عملہ کو الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے اورنقل کی روک تھام کے لئے نگران عملہ کو سخت مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ امتحانات میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ضلع بھر کے امتحانی مراکز پر افسران سرپرائز وزٹ کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ کسی طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں