سانحہ ڈسکہ: جھنگ میں وکلاء نے دوسرے روز بھی احتجاجی ریلی نکالی وعدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا

بدھ 27 مئی 2015 20:32

جھنگ ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ڈسکہ واقعہ کے خلاف جھنگ میں وکلاء نے دوسرے روز بھی احتجاجی ریلی نکالی اور عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسکہ میں دو وکیلوں کی ہلاکت کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ نے احتجاجی ریلی نکالی جو کہ کچہری چوک سے شروع ہو کر یوسف شاہ روڈ اور سیشن چوک سے ہو تے ہوئے واپس ضلع کچہری پر ختم ہو ئی ۔ ریلی میں شریک وکلاء نے پنجاب حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور اپنے ساتھیوں کے قاتلوں کو جلد از جلدکیفر کردار تک پہنچانے اور فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ وکلاء نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ بھی کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں