پنجاب بھر کے تمام زنانہ و مردانہ کالجز میں موسم گرماکی تعطیلات جمعرات سے شروع ہوں گی

اتوار 31 مئی 2015 16:11

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) پنجاب بھر کے تمام زنانہ و مردانہ کالجز میں موسم گرماکی تعطیلات 4 جون بروز جمعرات سے شروع ہوں گی جس کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ سرکلر بھی جاری کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ محکمہ تعلیم سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں آج یکم جون بروزپیر سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیاتھا لیکن اس کے برعکس ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 4جون بروز جمعرات سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔

مذکورہ سرکلر کے مطابق پنجاب بھر کے تمام زنانہ و مردانہ کالجز 4جون سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایاکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی مذکورہ شیڈول کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں