جھنگ ، ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی پر شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، شہری سراپا احتجاج

ہفتہ 11 جولائی 2015 20:02

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء ) جھنگ میں ٹی ایم اے کی طرف سے صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری سراپا احتجاج ، شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ، عملہ غائب افسران فون پر رابطہ کرنے سے انکاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے شہر میں ٹی ایم اے کی طرف سے صفائی کیلئے تین سو سے بھی زائد ملازمین ہونے کے باوجود شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر شہریوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور شہر بھر میں یونین کونسلوں میں صفائی کا عملہ شہر میں ڈیوٹی دینے کی بجائے افسران کے گھروں میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے جس کی وجہ سے ہر گلی ، بازار میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔

شہریوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی او ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کی نااہلی کے خلاف نوٹس لیکر اسے فوری طور پر معطل تبدیل کیا جائے اور شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں