جھنگ‘ پنجاب حکومت نے فرقہ واریت پھیلانے کے مبینہ جرم میں کالعدم تنظیموں کے 11کارکن 3ماہ کیلئے نظربند

ہفتہ 12 ستمبر 2015 18:31

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے فرقہ واریت پھیلانے کے مبینہ جرم میں کالعدم تنظیموں کے 11کارکنوں کو 3ماہ کیلئے نظربند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو حکومت پنجاب کی ہدایت اور حساس اداروں کی رپورٹ پر ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کے مسائل پیدا کرنے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مبینہ جرم میں کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا ہے، حساس اداروں نے ضلعی انتظامیہ کو ایسے39 افراد کی لسٹ فراہم کی ہے جو فرقہ واریت، دہشت گردی اور امن و امان کو خراب کرنے میں ملوث ہو سکتے ہیں جس پر پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے محمد صدیق ،عثمان شیخ، صدیق، قاری خلیل، شیخ رضوان سمیت 11افراد کو جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے جھنگ سٹی، جھنگ، صدر،شورکوٹ، گڑھ مہاراجہ میں آپریشن کر کے گرفتار کرلیا ہے اور ڈی سی او کے حکم پر 16 ایم پی او کے تحت تین ماہ کیلئے نظر بند کر دیا ہے، ان میں فورتھ شیڈول کے حامل افراد اور کارکنان بھی شامل ہیں، مزید گرفتاریوں کیلئے بھی کریک ڈاؤن جاری ہے

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں