جھنگ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر کی چھت گر گئی ، تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی

اتوار 13 ستمبر 2015 18:03

جھنگ ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) جھنگ فیصل آباد روڈ پر کوٹ سائی سنگھ کے علاقے میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد روڑپر چنیوٹ موڑ کے قریب کو ٹ موضع سائی سنگھ میں اللہ وسایا نامی شخص کے گھر کھانا پکایا جا رہا تھا کہ سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر کی چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر تین بچے 8سالہ آمنہ،6سالہ زینب اور 8سالہ ملائکہ ان کا باپ اللہ وسایااور ماں ممتازبی بی زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کے عملے نے ابتدائی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کیا جہاں سے انہیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں